کورونا وائرس،ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 201 ہوگئی
کورونا وائرس کے پاکستان میں وار جاری ہیں۔ آج مزید نو افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد دوسو ایک ہوگئی۔
دوسونواسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد نو ہزار پانچ سو پانچ تک پہنچ گئی۔
سات ہزار دوسو پینتیس افراد زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں چار ہزار ایک سو پچانوے اور سندھ میں تین ہزار باون کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کووڈ نائنٹین ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا چند روزقبل ایک شخصیت نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ جن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.